باپ کی قبر پر بیٹھ کر تکے،کباب لگانے والا عجیب شخص

باپ کی قبر پر بیٹھ کر تکے،کباب لگانے والا عجیب شخص
باپ کی قبر پر بیٹھ کر تکے،کباب لگانے والا عجیب شخص

  


کیپ ٹاﺅن (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ میں ایک بدبخت بیٹے نے ایک دھوکہ باز عامل کے کہنے پر اپنے باپ کی قبر پر آگ جلا کر باربی کیو کیا تاکہ اس شیطانی رسم کے نتیجے میں وہ خزانہ پا سکے۔ اخبار ”ڈیلی سن“ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ دسٹنبرگ شہر میں پیش آیا۔ ابھی عزیز رشتہ دار مرنے والے بزرگ کا ماتم کر رہے تھے کہ اس کا 59 سالہ بیٹا ایک مرغی، کولڈ ڈرنک اور لکڑیاں لے کر باپ کی قبر پر پہنچ گیا۔ اس نے قبر پر کولڈ ڈرنک کا چھڑکاﺅ کیا اور پھر لکڑیاں جلا کر مرغی کا گوشت بھوننا شروع کر دیا۔ جب کچھ لوگوں نے قبر پر آگ جلتی دیکھی تو فوراً اہل علاقہ اکٹھے ہو گئے۔ سب یہ جان کر حیران رہ گئے کہ مرنے والے کی قبر پر اس کا اپنا بیٹا ہی آگ جلا کر مرغی کا گوشت بھون رہا تھا۔ بے حس بیٹے نے بتایا کہ اسے ایک عامل نے دولت کے حصول کیلئے یہ مکروہ رسم ادا کرنے کو کہا تھا۔ عامل نے ہدایت کی تھی کہ وہ گوشت بھون کر کھائے اور باقی بچ رہنے والے گوشت کو دوبارہ قبر پر رکھ کر جلا دے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس