حج اور قربانی غریبوں کی مدد کی علامت ہے: اوباما کی مسلمانوں کو مبارکباد

حج اور قربانی غریبوں کی مدد کی علامت ہے: اوباما کی مسلمانوں کو مبارکباد
حج اور قربانی غریبوں کی مدد کی علامت ہے: اوباما کی مسلمانوں کو مبارکباد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن  (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے حج کی ادائیگی اور عیدالاضحی پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ حج ایک مقدس عبادت ہے، جس کی سعادت مکہ مکرمہ میں دنیا بھر سے آئے ہوئے 20 لاکھ سے زائد ملسمانوں نے حاصل کی، جن میں امریکہ کے حجاج کرام بھی شامل ہی ں، حج اور عید قربان غریبوں کی مدد اور مساوات کی علامت ہے، یہ عبادت اس بات کی اہمیت کو اجاگت کرتی ہے کہ کوئی خص کسی سے برتر نہیں ہے، امریکی مسلمانوںنے مذہبی برادریوں سے مل کر ملک اور بیرون ملک بھوک اور تنازع کے شکار افراد کو ہمیشہ مدد فراہم کی ہے، اپنے ایک بیان میں صدر اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما نے عبدالاضحی کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو پرجوش مبارکباد پیش کی ہے، صدر اوباما نے اس امید کا اظہار کیا کہ حج پر گئے ہوئے افراد اور ساتھ ہی دیگر تمام مذاہب کے لوگوں کی جانب سے امن کیلئے مانگی گئی دعاﺅں کو قبولیت کا شرف حاصل ہوگا۔