آرمی چیف نے عید کی نماز خیبر ایجنسی میں فوجی جوانوں کے ساتھ ادا کی اور جوانوں کے ساتھ وقت گزار ا:آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے عید کی نماز خیبر ایجنسی میں فوجی جوانوں کے ساتھ ادا کی اور جوانوں ...
آرمی چیف نے عید کی نماز خیبر ایجنسی میں فوجی جوانوں کے ساتھ ادا کی اور جوانوں کے ساتھ وقت گزار ا:آئی ایس پی آر

  


راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف عیدالضحیٰ کی نماز خیبر ایجنسی میں پاک فوج کے جوانوں کے ساتھ اداکی اور جوانوں کے ساتھ وقت گزار ا ۔فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف نے اس موقع پر پاک فوج کے دستوں کو عید کی مبارک باد ی اور فوجی دستوں کی جانب سے آرمی چیف کو آپریشن کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔

آرمی چیف نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قو م دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،ہمیں بطور قوم ریاست کے دشمنوں کی ہر کوشش کا ناکام بنانا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ سرحد پار سے دہشتگردوں کو پاکستان میں داخلے سے روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرنی ہو گی ،دہشتگردی کے اندرونی و بیرونی پیروکاروں کو شکست دیں گے ،تمام طبقے بہتر اور دہشتگردی سے پاک ملک کیلئے کام کریں ۔

مزید : قومی /اہم خبریں