سانحہ منیٰ ،کراچی سے تعلق رکھنے والی بشریٰ دو سہیلیوں سمیت لاپتہ ،وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

سانحہ منیٰ ،کراچی سے تعلق رکھنے والی بشریٰ دو سہیلیوں سمیت لاپتہ ،وزیراعظم ...
سانحہ منیٰ ،کراچی سے تعلق رکھنے والی بشریٰ دو سہیلیوں سمیت لاپتہ ،وزیراعظم نے نوٹس لے لیا

  


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)منیٰ کے مقام پر بڑے شیطان کو کنکریاں مارنے کے دوران بھگدڑ مچنے سے 717حاجی شہید ہو گئے  جبکہ پاکستان سے تعلق رکھنے والی بشریٰ خالد  دو سہلیوں سمیت جو کہ نجی ایئر لائن میں ملازم بھی ہے وہ تاحال لاتپہ ہیں جس پر وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے والدین کو ان کو تلاش کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن سے تعلق رکھنے والی بشریٰ خالد کے اہل خانہ کا کہناہے کہ ان کی بیٹی فریضہ حج ادا کرنے کیلئے اپنے دو سہیلیوں خدیجہ اور ردا ایمان کے ہمراہ گئی تھی اور سانحہ منیٰ کے بعد سے ان کا رابطہ بشریٰ سے منقطع ہو گیاہے جبکہ وہ کئی بار اس کے موبائل فون پر کالز بھی کر چکے ہیں لیکن ان کا رابطہ نہیں ہو سکاہے اس لیے وزیراعظم سے اپیل ہے کہ وہ ان کی بیٹی کو جلد اجلد تلاش کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔

وزیراعظم نوازشریف نے والدین کی اپیل کا نوٹس لیتے ہوئے تینوں خواتین کو تلاش کرنے کیلئے سعودی عرب میں موجود پاکستان سفیر کو ہدایات جاری کر دیں ہیں اورکہاہے کہ تینوں خواتین کو تلاش کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں گے۔

مزید : کراچی /اہم خبریں