فیفا کے پاکستان فٹبال فیڈریشن سے متعلق اہم فیصلے

فیفا کے پاکستان فٹبال فیڈریشن سے متعلق اہم فیصلے
فیفا کے پاکستان فٹبال فیڈریشن سے متعلق اہم فیصلے

  


زیو رخ (مانیٹر نگ ڈیسک )بین الاقوامی فٹبال فیڈریشن ” فیفا“نے پاکستانی فٹبال فیڈریشن سے متعلق اہم فیصلے کیے ہیں جن کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کو ہر دو سال بعد انتخابات کرانا ہونگے ۔زیورخ میں فیفاکے دوروزہ ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن میں عدالتی ایڈمنسٹریٹر کی تقرری پر نوٹس لیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالتی ایڈ منسٹریٹر کی تقرری کھیل میں مداخلت کے مترادف ہے اسے کالعدم قرار دیا جائے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن ہر چھ ماہ بعد رپورٹ جمع کرانا ہو گی ۔

مزید : کھیل