ہیکرز پھر سرگرم، لاکھوں موبائل نشانہ بن گئے، اگر آپ بچنا چاہتے ہیں تو ان ہدایات پر عمل کریں

ہیکرز پھر سرگرم، لاکھوں موبائل نشانہ بن گئے، اگر آپ بچنا چاہتے ہیں تو ان ...
ہیکرز پھر سرگرم، لاکھوں موبائل نشانہ بن گئے، اگر آپ بچنا چاہتے ہیں تو ان ہدایات پر عمل کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین کو نشانہ بنانے کیلئے ہیکرز ایک بار پھر سرگرم ہوگئے ہیں اور انکشاف ہوا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے ہزاروں صارفین کو واٹس ایپ کمپنی کے نام سے جعلی ای میلز ارسال کرکے ان کے موبائلز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے
تفصیلات کے مطابق ہیکرز کی جانب سے واٹس ایپ کے صارفین کو ' ان کمنگ وائس میسج' کے عنوان سے ای میل بھیجی جارہی ہے۔ایک بار اس ای میل کو کھول لینے پر ڈیوائس malware سے متاثر ہوجاتی ہے اور ہیکرز کے لیے صارفین کی تفصیلات تک رسائی کا راستہ کھل جاتا ہے۔ ہیکرز کی جانب سے موصول ہونے والی یہ ای میل ملنے پر صارف کو تقریباً یہ یقین ہو جاتا ہے کہ یہ ای میل کمپنی کی جانب سے ہی آئی ہے کیونکہ اس میں واٹس ایپ کا آئی کون، رنگ او ر لوگو کو استعمال کیا گیا ہے۔ واٹس ایپ صارفین کو اس کوشش سے خبردار کرتے ہوئے انٹرنیٹ سیکیورٹی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ ای میل کو کھولنے یا اس عنوان سے آنے والے پیغام کو پلے کرنے کی کوشش نہ کریں۔

یہ خودکش بمبار اپنی موت سے چند منٹ پہلے کیوں رو رہا ہے؟ وجہ جان کر آپ کو مسلمانوں کی حالت زار پر رونا آئے گا
واضح رہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے کبھی بھی صارفین سے براہ راست اور ای میلز کے ذریعے رابطہ نہیں کیا جاتا اور کمپنی اپنے سافٹ وئیر سے متعلق کسی بھی قسم کی تبدیلی سے متعلق اپنے آفیشل بلاگ اور دیگر ذرائع سے ہی آگاہ کرتی ہے۔