سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کی خبروں کو افواہیں قرار دیدیا

سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کی خبروں کو افواہیں قرار دیدیا
سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ نے اپنی شادی کی خبروں کو افواہیں قرار دیدیا

  


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار سدھارتھ ملہوترا نے بھارتی میڈیا کی جانب سے شائع ہونے والی شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اسے افواہ قرار دیا ہے۔ دونوں ستاروں نے خود کو شادی کیلئے بہت چھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ابھی شادی کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ اداکار سدھارتھ ملہوترا نے اپنے ایک بیان میں ان خبروں کی تردید کی اور کہا کہ ابھی میری شادی کی عمر نہیں کیونکہ آج کا تیس سال کا نوجوان ماضی کے بیس سال کے نوجوان کے برابر ہے، اورابھی تو میں جوان ہوں ، فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔

کیا آپ ناپسندیدہ میسجز اور کالز وصول کرنے سے تھک گئے ہیں؟ تو یہ خبر آپ کے لئے ہے

دوسری جانب بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ وہ شادی کیلئے اپنے آپ کو بہت کم عمر سمجھتی ہیں۔عالیہ بھٹ کا کہنا تھا کہ وہ شادی کیلئے بہت چھوٹی ہیں اس لئے انہوں نے شادی کے بارے میں کبھی نہیں سوچا ، ان کی تمام تر توجہ صرف کیریئر پرمرکوز ہے اور وہ خود کو بہترین اداکارہ ثابت کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور سدھارتھ ملہوترا گزشتہ دنوں اس وقت بھارتی میڈیا کی خبروں کی زینت بنے جب سدھارتھ ملہوترا اور ان کی فیملی کے ہمراہ عالیہ بھٹ نے ڈنر کیا اور ان کے ساتھ کافی وقت بھی گزارا۔

مردوں کا کمزور ترین لمحہ کونسا ہوتاہے ؟جدید تحقیق نے کئی رازوں سے پر دہ اٹھا دیا

مزید : تفریح