Gmail نے ایسا فیچر متعارف کرا دیا جس کی آپ کو سخت ضرورت تھی

Gmail نے ایسا فیچر متعارف کرا دیا جس کی آپ کو سخت ضرورت تھی
Gmail نے ایسا فیچر متعارف کرا دیا جس کی آپ کو سخت ضرورت تھی

  


نیویارک (نیوز ڈیسک) ناپسندیدہ اور نامعلوم ذرائع سے آنے والی ای میلز ہمارے ان باکس میں کوڑے کرکٹ کی طرح جمع ہوتی رہتی ہیں اور ہم میں سے اکثر ان کی صفائی کرتے کرتے بیزار ہوجاتے ہیں، مگر گوگل نے اب اس مسئلے کا بہت آسان اور بہترین حل پیش کردیا ہے تاکہ صارفین کو صرف ایک کلک کے ذریعے ناپسندیدہ ای میلز سے نجات مل جائے۔

ایک موبائل ایپ جو آپ کو بڑے دھوکے سے بچا سکتی ہے

جریدے ’ڈیلی میل‘ کے مطابق گوگل نے جی میل کے ویب ورژن میں آج سے Block کا بٹن متعارف کروادیا ہے جس پر ایک کلک کرکے ٓپ ان چاہی ای میلز کا مسئلہ ہمیشہ کیلئے حل کرسکتے ہیں۔ اس آپشن کو اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کیلئے بھی ایک ہفتے میں متعارف کروا دیا جائے گا۔

اس آپشن کے ذریعے آپ کسی بھی ای میل ایڈریس کو بلاک لسٹ میں شامل کرسکتے ہیں اور اس ای میل ایڈریس سے آنے والی تمام ای میلز کو سپیم میں بھیج دیا جائے گا۔ آپ کسی بلاک کئے ہوئے ای میل ایڈریس کو سیٹنگز میں جاکر ’ان بلاک‘بھی کرسکتے ہیں۔ اسی طرح ’ان سسکرائب‘ کی آپشن کو استعمال کرتے ہوئے آپ کسی بھی پیج سے اپنی سبسکرپشن ختم کرسکتے ہیں تاکہ آئندہ اس کی طرف سے آپ کو کبھی ای میل نہ آئے۔

دنیا کے شرمناک ترین شہروں کی فہرست جاری،کون بازی لے گیا،جواب اندازے غلط ثابت کر دے گا

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی