شازین کلیم کی نادیہ چودھری کو پروڈوکشن ہاؤس میں شامل ہونے کی پیشکش

شازین کلیم کی نادیہ چودھری کو پروڈوکشن ہاؤس میں شامل ہونے کی پیشکش
شازین کلیم کی نادیہ چودھری کو پروڈوکشن ہاؤس میں شامل ہونے کی پیشکش

  


لاہور(شوبز رپورٹر )پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف ڈائریکٹر ،رائٹر پرویز کلیم کے چھوٹے صاحبزادے شازین کلیم نے نادیہ چودھری کو اپنے پروڈوکشن ہاؤس میں شامل ہونے کی پیشکش کی جسے انہوں نے باخوشی قبول کر لیا ۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے نادیہ چودھری نے کہا کہ یہ میرے لئے خوشی کی بات ہے کہ شازین جیسے ہونہار آرٹسٹ کے ساتھ مل کر کام کریں ۔شازین کے ٹیلنٹ کو دیکھتے ہوئے میں نے ان کی سربراہی میں کام کرنے کی حامی بھری ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ نادیہ چودھری کا شازین کے ساتھ کام کران کس حد تک کامیاب ہوتاہے یہ بات آج کل شوبز کے حلقوں میں موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔

مزید : کلچر


loading...