اداکار میکال ذوالفقار فلم’نہ باجا نہ بارات‘‘میں کام کریں گے

اداکار میکال ذوالفقار فلم’نہ باجا نہ بارات‘‘میں کام کریں گے

کراچی (اے پی پی) ٹی وی کے معروف اداکار میکال ذوالفقار فلم’نہ باجا نہ بارات‘‘میں کام کریں گے۔فلم’نہ باجا نہ بارات‘‘دو بھائیوں کی مزاح سے بھرپور کہانی ہے جس کو دیکھ کر فلم بین بھر پور تفریح حاصل کریں گے۔ذرائع کے مطابق کامیڈی فلم میں میکال کے بھائی شایان خان بنیں گے اس فلم کے ذریعے دو نئے چہروں اینزیلیکا طاہر اور نایاب خان بھی متعارف کروائے جائیں گے،سینئیر اداکار قوی خان،عتیقہ اوڈھو،محمود اختر اور عزھرا محی الدین بھی فلم کی اہم کاسٹ میں شامل ہیں۔اداکار علی کاظمی اس فلم میں ولن کا کردار ادا کریں گے۔فلم کو امریکا کی ایک پروڈکشن فرم بنا رہی ہے۔ میکال ذوالفقار نے اس فلم میں کام کرنے کی وجہ ہی غیر ملکی پروڈکشنز ہاوئسزکی پاکستانی فلم انڈسٹری کے لئے فلم بنانے کے رجحان کو فروغ دینا بتایا ہے۔

میکال نے بتایا کہ فلم کی کہانی دو بھائیوں کی ہے جو بیرون ملک مقیم ہوتے ہیں اور شاد یکے لئے ایک جال میں پھنسا دیئے جاتے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کا اسی فیصد کا م مکمل ہو گیا ہے جو کینیڈا میں کی گئی ہے۔فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی۔

مزید : کلچر


loading...