شجاع آباد کا دلہا شادی پر پانچ لاکھ خرچ کرکے بھی کنوارہ رہ گیا

شجاع آباد کا دلہا شادی پر پانچ لاکھ خرچ کرکے بھی کنوارہ رہ گیا
شجاع آباد کا دلہا شادی پر پانچ لاکھ خرچ کرکے بھی کنوارہ رہ گیا

  


شجاع آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)آخر دولہے نے ایسی کیا حرکت کردی کہ دلہن والوں نے پوری بارات کو ہی دھکے دے کر نکال دیا، وجہ جان کر آپ بھی حیران پریشان رہ جائیں گے۔

تفصیل یہ ہے کہ شجاع آباد کا دلہا پانچ لاکھ روپے شادی پر خرچ کرکے پیا کے گھر پہنچے تو لڑکی والوں نے دلہن کو رخصت کرنے سے انکار کردیا،وجہ ایسی سامنے آئی کہ تمام باراتیے دنگ رہ گئے ،لڑکے والوں نے لڑکی کے گھروالوں سے جہیز میں سونے کی ڈیمانڈ کی تھی جس میں سے ایک تولہ کم پڑگیا،سونا کیا کم پڑا کہ شادی میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔

بات تو تکرار سے لڑائی تک جا پہنچی اور لڑکی والوں نے دلہن کو رخصت کرنے سے ہی انکار کردیا، دلہا سر پر سہرا سجائے مایوس لوٹ گیا،دلہا شادی پر پانچ لاکھ خرچ کرنے کے باوجود کنوارہ رہ گیا۔

مزید : ملتان


loading...