زیر تعمیر سینکڑوں عمارتوں میں ڈینگی لاروے کا انکشاف ، محکمہ ما حولیات حرکت میں آگیا

زیر تعمیر سینکڑوں عمارتوں میں ڈینگی لاروے کا انکشاف ، محکمہ ما حولیات حرکت ...

لا ہور (جاوید اقبا ل )صو با ئی دا ر الحکومت میں زیر تعمیر سینکڑو ں عمارتو ں میں ڈ ینگی مچھروں کی افزائش کا نکشاف ہوا ہے ۔ ان عما رتو ں میں بارشی پا نی جمع ہے جس سے یہا ں ڈ ینگی مچھرو ں کی موجودگی سامنے آنے پر بھی ضلعی انتظا میہ نے خاموشی اختیار کر ر کھی ہے جس سے شہر پر ڈ ینگی مچھرو ں کے سائے منڈلانے لگے ہیں ۔ بتا یا گیا ہے کہ شہر میں سر کا ر ی اور غیر سر کا ر ی سینکڑو ں عما رتیں جن میں اکثریت کمر شل رعمارتو ں کی ہے میں کئی کئی روز سے تہہ خا نو ں اورد یگر حصوں میں با رشی پا نی جمع ہے جس کو نکا لنے کی ذمہ د اری شہر کے ٹاؤنو ں کی ہے ۔ہر ٹاؤن کے ٹاؤن افسر پلا ننگ کو ٹا سک د یا گیا تھا کہ وہ زیر تعمیر عما رتو ں کا معا ئنہ کریں اور جن عما رتو ں میں پا نی جمع ہے انکے ما لکان کے خلا ف مقد مہ در ج کروایا جا ئے مگر اس پر عمل درآمدشروع نہیں ہو سکا ۔ ما ہرین کا کہنا ہے کہ اگر لا روے کو تلف نہ کیا اور جمع با رشی پانی نہ نکلا گیاتو ڈ ینگی مچھرو ں کے بڑے حملے کاامکان ہے ۔ اس حوالے سے ڈ ی جی ما حوالیا ت ڈا کٹر جاوید اقبا ل کا کہنا ہے کہ ہم نے کا رروا ئی شروع کردی ہے آغا ز گلبر ک ٹاؤن سے کیا گیا ہے جہا ں زیر تعمیر عمارتیں ڈینگی لاروا کی آماجگاہ بن گئی ہیں ۔ہم نے کارروائی کرتے ہوئے ایک زیر تعمیر عما رت سے لاروا بر آمد ہو نے پر اس کے کنٹریکٹر کونوٹس جاری کر دیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل محکمہ ماحولیات محمد جاوید اقبال نے مز ید بتا یا کہ میں نے ڈائریکٹر ماحولیات نصرت ناز کے ہمراہ گلبرگ مین بلیوارڈ میں زیر تعمیر اپارٹمنٹ بلڈنگ پر چھاپہ مارا تو تہہ خانے میں بارش کے کھڑے پانی میں ڈینگی لاروا موجود تھا۔ڈی جی ماحولیات محمد جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ پسماندہ کی نسبت پوش علاقوں میں ڈینگی مچھر زیادہ تیزی سے افزائش پا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے متعلقہ محکمے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...