قلعے کی دیوار کے ساتھ گریٹر اقبال پارک کی پارکنگ کیلئے اجازت طلب

قلعے کی دیوار کے ساتھ گریٹر اقبال پارک کی پارکنگ کیلئے اجازت طلب

لاہور(اپنے خبر نگار سے):ڈیڑھ سوایکڑپربننے والا گریٹراقبال پارک بادشاہی مسجد اورشاہی قلعہ کی پارکنگ کی جگہ لے گیا،ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری اور ڈی سی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق گریٹراقبال پارک میں صرف ذاتی گاڑی پرآنے والے شائقین ہی آسانی سے پہنچ سکتے ہیں۔ باشاہی مسجد اور شاہی قلعہ کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ پرآنے والے شائقین کو کئی کلومیٹرتک پیدل چلنا پڑتاہے، ڈی جی پی ایچ اے شکیل انجم نے ڈی سی او اورڈی جی والڈ سٹی سے قلعے کی دیوار کے ساتھ ایک نئی پارکنگ بنانے کیلئے جگہ کی منظوری مانگ لی۔ پارکنگ مسئلے پرضلعی انتظامیہ،والڈ سٹی اتھارٹی اور پی ایچ اے کا ہنگامی اجلاس ہفتے کے روز طلب کرلیا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...