کشمیر کاز کو اجاگر کرنے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،عدنان ہنجراء

کشمیر کاز کو اجاگر کرنے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،عدنان ہنجراء

لاہور (اپنے خبر نگار سے) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے مرکزی رہنما اور سابق ڈپٹی سیکرٹری ریکاڈ اینڈ ایونٹ چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور مسلم لیگ (ن) سے اختلافات سے بالا تر ہو کر ہم وزیر اعظم کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر جس میں کشمیر کاز کواجاگر کرنے پر وزیر اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان نے جس طرح پاکستانی موقف کو پوری دنیا کے سامنے رکھا وہ خوش آئند فیصلہ ہے ۔ بھارت کی طرف سے کشمیری عوام پر کیے جانے والے مظالم ناقابل برداشت ہیں، پاکستان اس کا سدبات چاہتا ہے ۔ بھار ت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ہے اور الزام پاکستان پر لگاتا ہے ۔جنرل اسمبلی میں نواز شریف نے پوری دنیا کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...