ایران نے جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے سے تمام وعدے پورے کردیئے ہیں، یورپی یونین

ایران نے جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے سے تمام وعدے پورے کردیئے ہیں، یورپی ...

نیویارک (اے پی پی) یورپی یونین کے امور خارجہ کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے کہا ہے کہ ایران نے جامع ایٹمی معاہدے کے حوالے سے اپنے تمام وعدے پورے کردیئے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق نیویارک میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مشترکہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے یورپی یونین کے امور خارجہ کی سربراہ نے کہا ہے کہ ایران نے جامع ایٹمی معاہد کی مکمل پابندی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کی رپورٹوں کے مطابق ایران جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی تکمیل کے لیے لازمی اقدامات انجام دے چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیویارک میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے اجلاس میں بینکاری پابندیوں کے خاتمے کے حوالے سے ایران کی شکایت کا جائزہ لیا گیا ہے۔

مزید : عالمی منظر


loading...