قابض اسرائیلی فوج کا دہیشہ مہاجر کیمپ پر دھاوا ،فلسطینی نوجوانوں کیساتھ جھڑپوں کا سلسلہ جاری

قابض اسرائیلی فوج کا دہیشہ مہاجر کیمپ پر دھاوا ،فلسطینی نوجوانوں کیساتھ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بیت لحم (این این آئی) قابض اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے دہیشہ مہاجر کیمپ پر دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔مقامی ذرائع کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس اسرائیلی سپیشل فورسز مہاجر کیمپ میں داخل ہوگئے اور انہوں نے فلسطینی نوجوانوں کیساتھ جھڑپوں میں حصہ لیا۔اس موقع پر دو نوجوان اسرائیلی گولیاں لگنے کی وجہ سے زخمی ہوگئے جبکہ دیگر چار نوجوانوں کو اس تصادم کے دوران حراست میں لے لیا گیا۔ چاروں قیدیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔
جبکہ درجنوں مظاہرین کو آنسو گیس کی وجہ سے سانس لینے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -