گیبون کی آئینی عدالت نے حریف صدارتی امیدوار جین پنگ کی درخواست مسترد کردی

گیبون کی آئینی عدالت نے حریف صدارتی امیدوار جین پنگ کی درخواست مسترد کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لبرے ویلی(اے پی پی) گیبون کی آئینی عدالت نے صدارتی انتخابات میں صدر علی بونگو کی دوبارہ کامیابی کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے حریف صدارتی امیدوار جین پنگ کی درخواست مسترد کردی ہے۔جبکہ صدر علی بونگو نے اپوزیشن جماعتوں کو سیاسی مذاکرات کی دعوت دیدی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گیبون کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ 27 اگست کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں علی بونگو نے جین پنگ پر واضح برتری حاصل کی۔یاد رہے کہ صدارتی انتخابات میں علی بونگو کی کامیابی کے باعث شروع ہونے والے پرتشدد واقعات میں کئی افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
ادھر عدالتی فیصلے کے بعد صدر علی بونگو نے اپوزیشن جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت دی ہے۔انہوں نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے میں حریف امیدوار سمیت تمام سیاسی قائدین کو مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں۔

مزید :

عالمی منظر -