نارتھ کیرولائنا،لواحقین نے سیاہ فام شخص کی ہلاکت کی ویڈیوجاری کردی

نارتھ کیرولائنا،لواحقین نے سیاہ فام شخص کی ہلاکت کی ویڈیوجاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نیویارک(این این آئی) امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر شارلٹ میں سیاہ فام شخص کی ہلاکت میں نیا موڑآگیا۔ہلاک ہونیوالے کیتھ سکاٹ کے لواحقین نے واقعے کی وڈیوجاری کردی ہے۔امرکی خبرایجنسی کے مطابق وڈیو میں کیتھ کو گولی لگتے نہیں دکھایا گیا،تاہم وڈیو میں کیتھ کی اہلیہ کو اپیل کرتے سنا جا سکتا ہے، جس میں وہ پولیس سے کہہ رہی ہے کہ کیتھ مسلح نہیں ہے، اسے گولی مت مارو۔لواحقین نے پولیس کادعویٰ مستردکردیا اور کہا کہ کیتھ سکاٹ مسلح نہیں تھا،جبکہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ کیتھ مسلح اور پولیس کیلیے خطرہ تھا۔پولیس نے واقعے کی وڈیو جاری کرنے سے گریزکرتے ہوئے کہاکہ وڈیوجاری کرنے سے تحقیقات متاثر ہوسکتی ہیں ۔
شارلٹ میں سیاہ فارم شخص کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعدصورتحال بدستورکشیدہ ہے۔شمالی کیرولائنامیں کرفیو کے باوجود چوتھے روز بھی شہربھر میں شدید مظاہریجاری ہیں۔ہلیری کلنٹن آج(اتوارکو)مظاہروں سے متاثرہ شارلٹ کا دورہ کریں گی۔

مزید :

عالمی منظر -