اسرائیلی فوج کی غزہ کی سرحد کیساتھ مختلف علاقوں میں فائرنگ ،4فلسطینی زخمی ، ہسپتال منتقل
غزہ (این این آئی)اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد کیساتھ مختلف علاقوں میں فائرنگ کرتے ہوئے چار فلسطینی نوجوانوں کو زخمی کردیا ہے۔قدس پریس کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے غزہ شہر، خان یونس اور البریج مہاجر کیمپ کے سرحدی علاقوں میں نوجوانوں کی جانب سے منعقد کی جانے والی احتجاجی ریلیوں پر فائرنگ کردی۔اس موقع پر چار نوجوان البریج میں جھڑپوں کے دوران زخمی ہوگئے۔
دو نوجوانوں کو گولی لگنے سے گہرے زخم آئے تھے جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔