مصر میں کشتی ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑح کر 150ہو گئی

مصر میں کشتی ڈوبنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑح کر 150ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قاہرہ( این این آئی)مصر کے صوبے البحیرہ میں ساحل کے نزدیک غیر قانونی مہاجرین کی کشتی ڈوب جانے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 150 تک پہنچ گئی ہے۔مقامی حکام نے ڈوب جانے والی کشتی کے عملے کے 4 ارکان وک حراست میں لے لیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مرنے والوں کی نئی تعداد مصر کے سرحدی محافظین کی جانب سے لاپتہ افراد کی تلاش کے دوران تیسرے روز مزید 100 لاشیں نکالے جانے کے بعد سامنے آئی ہے۔بدھ کے روز غیرقانونی مہاجرین کی کشتی ڈوب جانے کے بعد البحیرہ صوبے میں ایمرجنسی کا اعلان کردیا گیا تھا۔ کشتی میں سیکڑوں افراد سوار تھے جن میں 100 سے زیادہ کو بچا لیا گیا۔اس حوالے سے مقامی حکام نے ڈوب جانے والی کشتی کے عملے کے 4 ارکان وک حراست میں لے لیا ہے۔کشتی میں کم از کم 300 افراد سوار تھے جن میں زیادہ اکثریت نوجوانوں کی تھی۔ زندہ بچ جانے والوں کے مطابق کشتی کے مالک نے اس سفر کے لیے ان سے مالی رقم حاصل کی تھی اور کشتی ڈوب جانے کی وجہ گنجائش سے زیادہ افراد کو سوار کرنا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -