بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلافورزیاں کر رہا ہے،مجاہد کامران

بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلافورزیاں کر رہا ہے،مجاہد کامران

لاہور(خبرنگار) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدارت مسئلہ کشمیر کے سلسلے میں الرازی ہال میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کی قرارداد پاس کی گئی اور مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی پاکستان سے الحاق کی جدوجہد خالصتاََ کشمیری عوام کی جدو جہد ہے۔ اجلاس میں کہاگیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت نے دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔ 10159 کشمیری خواتین کے ساتھ جنسی بد اخلاقی / کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ مقبوضہ کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نافذ کیا جائے اور انہیں حق خود ارادیت دیا جائے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ مودی کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اور امریکہ کے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں جس کی وجہ سے مودی کو امریکہ کا ویزہ نہ دیا گیا تھا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے اقوام متحدہ رابطہ بھی کیا جائے گا اور قرارداددپیش کی جائے گی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان کے عوام حکومت اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور عوام پاک فوج کی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور پاکستانی افواج ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...