امت عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کرے،عبدالطیف خالد چیمہ

امت عقیدہ ختم نبوت کی حفاظت کرے،عبدالطیف خالد چیمہ

لاہور(خبر نگار خصوصی) مجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کی ذمہ داری پوری ملت اسلامیہ کی ہے انکارِ ختم نبوت پر مبنی فتنوں نے امت کو بہت نقصان پہنچایا ان فتنوں کے عالمی سیاسی سطح پر تعاقب کی ضرورت پہلے سے بڑھ گئی ہے

وہ جامع مسجد حنفیہ (صراط الجنہ )6مسلم سٹریٹ ،رحمٰن گلی لاہو ر میں ’’عقیدہ ختم نبوت اور پارلیمنٹ کا فیصلہ ‘‘کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ،انہوں نے کہا کہ لاہور ی و قادیانی مر زائیوں نے مرزاغلام احمد قادیانی کی تحریروں کی روشنی میں خود ہی اپنے آپ کو ملت اسلامیہ سے الگ کرلیا تھا اب وہ حقوق اور مظلومیت کے نام پر پوری دنیا کو دھوکہ دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس ہے قادیانی یا تو دعوت اسلام قبول کرلیں یا پھر متعینہ آئینی و دستوری حیثیت کے دائرے میں رہیں۔انہوں نے کہا کہ 1953 ء1974ء اور 1984ء میں شہدائے ختم نبو ت نے اپنے مقدس خون سے تحریک ختم نبوت کی آبیاری کی تھی تو بھٹو مرحوم کے دورِ اقتدار میں ،مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا گیا، بھٹو مرحوم نے کہا تھا کہ ’’قادیانی پاکستان میں وہی مرتبہ حاصل کرنا چاہتے ہیں جو یہودیوں کو امریکہ میں حاصل ہے

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...