حکمران احتجاج کرنے والوں کے مطالبات مانیں،شہزاد یونس

حکمران احتجاج کرنے والوں کے مطالبات مانیں،شہزاد یونس

لاہور( جنرل رپورٹر ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شیخ شہزا دیونس نے کہا ہے کہ حکمران پرامن احتجاج کر نیوالوں کو گالیاں دینے کی بجائے انکے جائز مطالبات کو تسلیم کر یں ملک میں تبدیلی صرف تحر یک انصاف ہی لائیگی ‘تمام مسائل کی جڑ حکمران کی ضد ‘ہٹ دھرمی اور لو ٹ مار ہے جس کا ہر صورت خاتمہ کر ناہوگا۔ تحر یک انصاف ملک اور قوم کو کر پشن کے یاروں سے نجات دلانے کی جنگ لڑ رہی ہے کیونکہ ایسے لوگ ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہے ہیں

حکمرانوں کے بعد اب ایف بی آر کے چےئر مین بھی خود کو آئین اور قانون سے بالاتر سمجھ رہے ہیں اس سے بڑا اس ملک اور قوم کے ساتھ اور مذاق کیا ہو سکتا ہے؟ اس بات میں اب کوئی شک نہیں کہ ملک میں جمہو ریت نہیں بادہشاہت کا نظام ہے جہاں طاقتوار ہی سب کچھ ہے عام آدمی کی کوئی بات سننے کو تیار نہیں ۔ (ن) لیگ والوں کو پہلے بھی سچ سننے سے نفر ت رہی ہے اور آج بھی ایسا ہی ہے انکو چاہیے کہ وہ پرامن احتجاج کر نیوالوں کو گالیاں دینے کی بجائے انکے جائز مطالبات کو تسلیم کر یں حکومت پی ٹی آئی کے قافلوں کو روکنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے لیکن ہم حکومت کو متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ وہ ایسا کوئی بھی اقدام نہ کرے جس سے کشیدگی کا ماحول پیدا ہو 30ستمبر کا دن پاکستان کی تاریخ کا اہم دن ہوگا اور یہ نئے پاکستان کی بنیاد ثابت ہوگا

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...