احد ٹاور کے مالک یوسف کے ریفرنس کی سماعت10اکتوبر تک ملتوی

احد ٹاور کے مالک یوسف کے ریفرنس کی سماعت10اکتوبر تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج خاقان بابر نے احد ٹاور کلمہ چوک کے مالک یوسف احد کے ریفرنس کی سماعت 10اکتوبر تک ملتوی کردی۔ عدالت میں یوسف احد کے وکیل نے ملزم کی بری کرنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف غلط کیس بنایا گیا ہے احد پلازہ قانونی طریقے سے بنا یا گیا دکانداروں کی رقم کوخوردبرد کرنے کا الزام بھی غلط ہے درخواست پر عدالت نے وکیل صفائی کو آئندہ بحث کیلئے پابند کردیا ہے۔ عدالت میں نیب نے ریفرنس پیش کررکھا ہے جس میں یوسف احد پر کلمہ چوک میں غیرقانونی پلازہ بنانے اور دکانداروں سے دکانیں دینے کی آڑ میں ان کو کروڑوں روپے سے محروم کرنے کے الزام میں ریفرنس پیش کررکھا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...