کینڈین خاتون کے قتل کیس کی سماعت کل دوبارہ ہو گی

کینڈین خاتون کے قتل کیس کی سماعت کل دوبارہ ہو گی

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نعیم عباس نے لاہور ایئرپورٹ سے اغوا ء کرکے قتل کی جانے والی کینڈین خاتون راجوندرکورکے قتل کیس کی سماعت 26ستمبر تک ملتوی کردی۔ایڈیشنل سیشن جج نعیم عباس کی عدالت میں تھانہ سرور روڈ پولیس نے راجوندر کور اغوا کرکے قتل کرنے کے الزام میں حافظ عمران اور کرشنا رائے کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے۔ عدالت میں ڈی ایس پی ابوبکر کا بیان قلمبند کرلیا گیا جس کے بعد ملزم کے وکیل نے اپنی حرح مکمل کرلی۔عدالت نے مزید بیان کے لیے مجسٹریٹ کینٹ حیدرعلی اور تفتیشی آفیسرانسپکٹر سجاد طارق کو آئندہ کے لئے طلب کرلیا۔ مقتولہ کے والد سکیندرسنگھ کا بیان پہلے ہی قلمبند ہو چکا ہے کیس میں ایک ملزم حافظ عمران پیش ہو رہا ہے جبکہ دوسرا ملزم کرشنا رائے مفرور ہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے کینڈا سے راجوندرکور کو بلوایا بعد میں اسے قتل کرکے اس کی لاش کو دریا میں پھینک دیا تھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...