مقبوضہ کشمیر میں 79ویں روز بھی کرفیو،پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانےپر تین کشمیری گرفتار

مقبوضہ کشمیر میں 79ویں روز بھی کرفیو،پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانےپر تین ...
مقبوضہ کشمیر میں 79ویں روز بھی کرفیو،پاکستان کی حمایت میں نعرے لگانےپر تین کشمیری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں 79ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے، ضلع کشتواڑ میں پاکستان کی حمایت میںنعرے لگانے پر بھارتی فوجیوں نے تین افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں بھارتی بربریت جاری ہے، کشمیری آج 79ویں روز بھی کرفیو کی وجہ سے گھروں میں قید ہیں ،سڑکوں پر ہو کا عالم ہے، ٹرانسپورٹ بند اور کاروباری اداروں پر تالے پڑے ہوئے ہیں۔ طویل ترین کرفیو نے گھروں میں قید کشمیریوں کو شدید مشکلات سے بھی دوچار کررکھا ہے ،انہیں غذائی اشیا کی شدید قلت کا بھی سامنا ہے۔ا دھر کشتواڑہ ضلع میں بھارتی فوج نے پاکستان کے حق میں نعرے لگانے پر حریت رہنما اور امام مسجد سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اناسی روز سے جاری ظلم کی تازہ لہر میں اب تک ایک سو پندرہ سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں،بھارتی فوج کی جانب سے پیلٹ گنز کے استعمال سے پانچ سو سے زائد افراد بینائی سے بھی محروم ہوگئے ہیں۔