پاکستان بحرین بزنس کانفرنس میں شرکت کیلئے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان اور تجارتی وفود بحرین پہنچ گئے

پاکستان بحرین بزنس کانفرنس میں شرکت کیلئے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان ...
پاکستان بحرین بزنس کانفرنس میں شرکت کیلئے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان اور تجارتی وفود بحرین پہنچ گئے

  


بحرین (اے پی پی) پاکستان بحرین بزنس کانفرنس میں شرکت کیلئے وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر خان اور تجارتی وفود بحرین پہنچ گئے۔کانفرنس کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر پاکستان بحرین معاشی تعلقات کو وسعت دینے کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلی پاکستان بحرین بزنس کانفرنس میں شرکت کے لئے وزیر تجارت خرم دستگیر خان بحرین پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاک بحرین کانفرنس میں پاکستان بحرین اور خلیجی ممالک سے 400 سے زیادہ مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فیڈریشن آف چیمبر آف کامرس کا تجارتی وفد صدر روف عالم کی سربراہی میں کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ پاکستان کے چاروں صوبوں پنجاب، سندھ بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے بھی تجارتی وفود کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ وزیر تجارت خرم دستگیر کی بحرین اقتصادی بورڈ کے چیف ایگزیٹو خالد الرمیھی سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی اور اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق ہوا ہے۔جاوید ملک کے مطابق ڈپلومیٹک بزنس کلب بحرین کے زیر اہتمام وزیر تجارت خرم دستگیر خان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

مزید : بزنس


loading...