گجرات کا قصائی اب کشمیر کا قصائی بن گیا ہے ،بلاول بھٹو کی بھارتی وزیر اعظم پر کڑی تنقید
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گجرات کا قصائی اب کشمیر کا قصائی بن گیا ہے ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ گجرات اور کشمیر کا قصائی ہمیں دہشت گردی پر لیکچر دینا چاہتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا مل کر اس ظالم کو روکنے کے لیے کام کرے ۔