اقوام متحدہ میں وزیر اعظم نے پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی کی :سراج الحق

اقوام متحدہ میں وزیر اعظم نے پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی کی :سراج الحق
اقوام متحدہ میں وزیر اعظم نے پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی کی :سراج الحق

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں وزیر اعظم نے پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی کی ،قوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑ ی ہے ،کشمیریوں کی جدو جہد کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ،اوباما کی تقریر میں کشمیر کا ذکر نہ ہونا سفارتی سطح پر ناکامی ہے ۔

گجرات کا قصائی اب کشمیر کا قصائی بن گیا ہے ،بلاول بھٹو کی بھارتی وزیر اعظم پر کڑی تنقید

لاہور میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپٹ سسٹم اور کرپشن اب ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ،حکومت احتساب اور ٹی او آر سے خود کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے ،پاناما لیکس معاملے کو پانچ ماہ ہو چکے ،موجودہ حکومت کمیشن بنانے میں ناکام ہو گئی ۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت احتساب کے لیے میکینزم بنانے کے لیے تیار نہیںہے ،حکومت نہیںچاہتی کہ مسائل ایوانوں میں حل ہوں ۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ اپوزیشن مل کر حکومت کا احتساب کرے ،پاناما لیکس پر مشترکہ حکمت عملی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں،عدالت میں حکومت کے خلاف لڑائی لڑیں گے ۔

مزید : قومی


loading...