بی جے پی نے پاکستان سے جنگ کرنے کاغیر سنجیدہ بیان دیا،نیویارک ٹائمز

بی جے پی نے پاکستان سے جنگ کرنے کاغیر سنجیدہ بیان دیا،نیویارک ٹائمز

نیویارک(آن لائن) امریکی روزنامے نیویارک ٹائمز نے کہا ہے کہ اڑی حملے کے بعد بھار ت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے جنگ لڑنے کی دھمکی والے بیان کو نہایت غیر سنجیدہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جنگ کی با توں سے بھارت کی معیشت اور سرمایہ کاری کو نہایت نقصان پہنچے گا، اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ اوڑی حملے کے بعد بی جے پی رہنما نے جنگ کی دھمکی دی ، جنگ کی بات کرنے سے بھارت میں آنے والے سرمایہ کار خوف زدہ ہونگے، جنگ کے خوف سے ملکی معیشت کو شدید دھچکا پہنچے گا، سرمایہ کار بھارت کی بجائے کسی اور ملک کا رخ کر لیں گے ، بی جے پی کی جانب سے جنگ کی بات کرنا نہایت غیر سنجیدہ عمل ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ ہے ، پاکستان اور چین ایٹمی طاقتیں ہیں،بھارت انکا مقابلہ نہیں کرسکتان، بھارت ہوش کے ناخن لے ،اخبار کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو چاہئیے کہ کشمیر کی صورتحال پرتوجہ دے ۔

نیویارک ٹائمز

مزید : صفحہ اول


loading...