2دکانداروں کا جھگڑا، فائرنگ کے تبادلہ میں 2افراد شدید زخمی

2دکانداروں کا جھگڑا، فائرنگ کے تبادلہ میں 2افراد شدید زخمی

لاہور(وقائع نگار) شادباغ کے علاقہ میں 2 دکانداروں کے جھگڑے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ، 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو فوری طبی امدادکیلئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ شادباغ کے علاقہ میں 2دکانداروں کے مابین لین دین کے تنازع پر جھگڑا ہو رہا تھا جس پر ان دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی ۔فائرنگ کی زد میں آکر 2افراد شدید زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی جنہوں نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...