حمیراارشدنے سباق شوہر کیخلاف مقدمہ درج کروادیا

حمیراارشدنے سباق شوہر کیخلاف مقدمہ درج کروادیا

لاہور(وقائع نگار) گلو کارہ حمیرا ارشد نے ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے اور گھر سے زبردستی سامان لے جانے پر احمد بٹ کے خلاف تھانہ فیکٹری ایریا میں اندراج مقدمہ کی درخواست دے دی ۔پولیس کے مطابق گلوکارہ حمیرا ارشد نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ احمد بٹ نے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ غازی روڈ پر ان کے گھر میں زبردستی گھس کرملازمین پر تشدد کیا اور مزاحمت پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ احمد بٹ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان لیکر فرار ہو گیا ،پولیس کارروائی کرے ۔پولیس نے درخواست موصول ہونے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی


loading...