ماڈل ٹاؤن ،لبرٹی ٹاور کے سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے راہگیر خاتون زخمی ہو گئی

ماڈل ٹاؤن ،لبرٹی ٹاور کے سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے راہگیر خاتون زخمی ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے )ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر لبرٹی ٹاور کے سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے راہگیر خاتون زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پو لیس نے موقع پہنچ کر سکیورٹی گارڈ کو حرا ست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔پولیس کے مطابق ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر لبرٹی ٹاور کے دو سکیورٹی گارڈ میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوگئی۔ اسی دوران سکیورٹی گارڈ نوازسے گولی چل گئی جو پلازہ کے باہر موجود 26 سالہ خاتون ناصرہ کو لگی جس سے وہ زخمی ہوگئی ۔متاثرہ خاتون کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے سکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

مزید :

علاقائی -