ویزہ کی میعاد کا معاملہ، فلپائنی خاتون ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ

ویزہ کی میعاد کا معاملہ، فلپائنی خاتون ایئرپورٹ سے ڈی پورٹ

لاہور(کرائم رپورٹر)ایف آئی اے نے ویزہ کی میعاد پوری ہونے کے باوجود پاکستان آنے پر فلپائنی خاتون کو ایئر پورٹ سے واپس بھجوا دیا۔ذرائع کے مطابق فلپائنی خاتون میلانی ڈی لوس سینسوس کے پاس پاکستان کا ڈبل انٹری ویزہ تھا جو کہ وہ پہلے ہی استعمال کر چکی تھیں۔گزشتہ روز وہ فلائٹ نمبر EK-624 کے تحت پھر سے لاہور ایئر پورٹ پر دبئی سے پہنچی جس پر اس کو اسی فلائٹ کے ذریعے واپس بھجوا دیا گیا۔

مزید : علاقائی


loading...