سمن آباد،32سالہ محنت کش پراسرارطور پرہلاک

سمن آباد،32سالہ محنت کش پراسرارطور پرہلاک

لاہور(وقائع نگار) سمن آباد میں 32سالہ شخص پر اسرار طور پر ہلاک ہو گیا ۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق 32سالہ محمد افضال فیصل آباد کا رہائشی تھا اور لاہور میں محنت مزدوری کے لئے آیا تھا ۔گزشتہ روز اس کی لاش سمن آباد کے علاقہ میں واقع سینٹرل ماڈل سکول کے قریب سے ملی جس پر اہل علاقہ نے پولیس کا طلاع دی ۔پولیس کے مطابق متوفی نشئی تھا اور گمان ہے کہ نشہ کی زیادتی کی وجہ سے جاں بحق ہوا ہو ۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ میں منتقل کر کے فیصل آباد میں اس کے لواحقین کو اطلاع دے دی ۔پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ ان کے آنے پر کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

مزید : علاقائی


loading...