اسلام پورہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق 2دوست سپر د خاک، ٹرک ڈرائیور گرفتار

اسلام پورہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق 2دوست سپر د خاک، ٹرک ڈرائیور گرفتار

لا ہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے ) اسلا م پو ر ہ کے علاقہ میں ٹر ک کی ٹکر سے جا ں بحق ہو نے والے دو دوستو ں کی لا شیں پو لیس نے ضروری کا رروا ئی کے بعد ور ثا کے حوالے کردی گئی ۔ جسے بعداز اں مقامی قبرستا ن میں سپرد خاک کردیا گیا ۔پو لیس نے ٹر ک ڈرا ئیور کو حرا ست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق اسلام پورہ کے علاقے بند روڈ پر شیرا کوٹ کی جانب سے آتے ہوئے پھلوں سے بھرا ٹرک موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا۔جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار عثمان اور اسکا دوست عزیز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ موقع پر موجود لوگوں نے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کر خوب تشدد کا نشانہ بنایا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور نیند میں تھا جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔جوان بچو ں کی لا شیں گھر پہنچنے پر کہرا م بر پا ہو گیا ۔ والد ین غش کھا کر گر پڑے جبکہ اہل خانہ اور رشتہ دار بچو ں کی لا شوں سے لپٹ کر رو تے ر ہے اور ٹر ک ڈرا ئیور کو بد عائیں د یتے ر ہے ۔اس حوالے سے اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ بند رو ڈ پر ٹر یفک حادثا ت رو ٹین کی با ت ہو گئی ہے ۔ گزشتہ ما ہ کے دورا ن 10افرا د حادثا ت میں جا ں بحق ہو چکے ہیں ۔

مزید : علاقائی


loading...