اسٹیٹ بینک نے 2ہزار سے زائد مشتبہ افراد کے بینک اکاوئنٹس منجمد کردئیے
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نیشنل کاﺅنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی ”نیکٹا“کی ہدایت پر عمل درآمد شروع ہو گیا ،اسٹیٹ بینک نے ملک بھر سے 2ہزار ایک سو کے قریب مشتبہ افراد کے بینک اکاونٹس منجمد کردئیے ۔
بھارتی قیادت سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پاکستان کو بدنام کر رہی ہے :ترجمان دفترخارجہ
نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق نیکٹا کی جانب سے دہشت گردتنظیموں اور ان کے سہولت کاروں کے اکاونٹ منجمد کرنے کا معاملہ اٹھا یا تھا جس پر شیڈول 4میں شامل افراد کے نجی و سرکاری اکاونٹس منجمد کردئیے گئے ۔ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے نجی بینکوں کو 15روز میں اکاونٹس منجمد کرنے کی ہدایت کی ۔نیکٹا کی جانب سے اسٹیٹ بنک کو شیڈول 4میں شامل افراد کے نام اور شناختی کارڈز کی فہرستیں دی گئی تھیں ۔