علی عارف کتاب کی تقریب رونمائی میں دوران خطاب بے ہوش

علی عارف کتاب کی تقریب رونمائی میں دوران خطاب بے ہوش

لاہور (خبرنگار خصوصی) فلیٹیز ہوٹل میں منعقدہ کتاب کی تقریب رونمائی میں صاحب کتاب علی عارف اچانک طبیعت خراب ہونے پر خطاب کے دوران گر پڑے اور انہیں نیم بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال لے جانا پڑا۔ علی عارف اپنی کتاب کے حوالے سے مندرجات کا تذکرہ کر رہے تھے کہ روسٹرم سے نیچے آگرے۔ سٹیج پر موجود افراد نے انہیں اٹھایا اور فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کی حالت بہتر ہو رہی ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...