ڈنڈوں کی دھمکیاں سیاسی دہشت گردی ہے،چوہدری سرور

ڈنڈوں کی دھمکیاں سیاسی دہشت گردی ہے،چوہدری سرور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبر نگار خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ڈنڈوں اور گنڈاسوں سے تحر یک انصاف کے کارکنوں کو دھمکیاں دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہیں، عوام اگر کرپشن کیخلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں تو یہ کوئی غیر آئینی یا غیر قانونی اقدام نہیں ،حکمران جماعت خود ہی انتشار ‘ انارکی اور مار دھاڑ کی سیاست کررہی ہے جن لوگوں کے دامن پر کرپشن کے دھبے ہیں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ پارٹی کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک ڈنڈے سوٹے کے کلچر کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک احتساب کا میابی سے ہمکنا ر ہوکر رہے گی اور لٹیروں کو قومی خزانے سے لوٹی گئی ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑیگا۔

مزید :

صفحہ آخر -