فاٹا کے عوام پر باہر سے کوئی فیصلہ مسلط نہیں کیاجائیگا،اقبال ظفرجھگڑا
پشاور(این این آئی)گورنرخیبرپختوااقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ فاٹا کے عوام پر باہر سے کوئی فیصلہ مسلط نہیں کیاجائیگا،فاٹا اصلاحاتی کمیٹی نے اپنی تجاویز وفاقی حکومت کوارسال کردی ہیں ۔گورنز خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے پشاور کے مقامی ہوٹل میں فاٹا اورخیبرپختونخوا میں امن اورترقی کے عنوان سے منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فاٹا کے عوام پر باہر سے کوئی فیصلہ مسلط نہیں کیا جائیگا،عوام کی کثرت رائے کے مطابق فیصلہ ہوگا۔اقبال ظفر جھگڑانے کہا کہ 2017 تک فاٹا میں بلدیاتی انتخابات کئے جائیں گے۔ فاٹا کاہرشخص ایف سی آر کاخاتمہ چاہتا ہے،انہوں نے کہا کہ فاٹا ڈیڑھ دھائی سے شورش زدہ رہاہے اور قبائلیو ں نے بہت صعوبتیں برداشت کیں۔
اقبال ظفرجھگڑا