اقبا ل ٹاؤن،معروف ڈاکٹرکے اہلخانہ 3لاکھ کے زیورات سے محروم

اقبا ل ٹاؤن،معروف ڈاکٹرکے اہلخانہ 3لاکھ کے زیورات سے محروم

لاہور(وقائع نگار) اقبال ٹاؤن میں نامعلوم ڈاکوؤں نے معروف ڈاکٹر کے اہلخانہ سے گن پوائنٹ پر 3لاکھ روپے مالیت کا سونا لوٹ لیا اور موقع سے فرار ہو گئے ،پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔متاثرہ ڈاکٹر صفدر نے نمائندہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی فیملی گزشتہ روز 7بجے کے قریب سمن آباد سے گھر آ رہی تھی کہ گھر23 ہمہ بلاک نزد دبئی چوک اقبال ٹاؤن کے دروازہ پر انہیں موٹر سائیکل پر سوار دو نامعلوم ڈاکوؤں نے روکا اور گن پوائنٹ پر خواتین سے سونا اتروالیا جس کی مالیت 3لاکھ روپے سے زائد ہے۔پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ پولیس کو وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی فراہم کر دی گئی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...