آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے ججوں کا روسٹر جاری
لاہور(نامہ نگارخصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے عدالتی امور نمٹانے کے لئے ججوں کا روسٹر جاری کردیا ہے جس کے مطابق ہائیکورٹ پرنسپل نشست کے لئے 12ڈویژن اور32سنگل بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں۔ گوجرانوالہ،ساہیوال،سرگودھا اور فیصل آباد ڈویژن سے متعلقہ مقدمات کی سماعت کے لئے 23خصوصی بنچز بھی تشکیل دے دئیے گئے ہیں،راولپنڈی کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویژن،4 سنگل بنچ،ملتان کے علاقائی بنچ کے لئے 8سنگل اور4 ڈویژن بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔ ملتان کے علاقائی بنچ میں بینکنگ،فوجداری مقدمات کے علاوہ بہاولپور ڈی جی خان اور ضلع ساہیوال کے مقدمات کی سماعت کے لئے 8خصوصی بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں، بہاولپور کے علاقائی بنچ کے لئے دو ڈویژن اور 4 سنگل بنچز تشکیل دیئے گئے ہیں۔
روسٹر جاری