مودی کے خلاف پاکستان میں مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا ،سیشن کورٹ میں سرکاری موقف پیش

مودی کے خلاف پاکستان میں مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا ،سیشن کورٹ میں سرکاری ...

لاہور(نامہ نگار )سیشن کورٹ میں سرکار کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کشمیریوں کا قتل عام کرنے کے الزام میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف پاکستان میں مقدمہ درج نہیں کیا جاسکتا ،یہ تھانے کے اختیار میں نہیں ،درخواست گزار کو بھارتی وزیراعظم کے خلاف کارروائی کے لئے عالمی عدالت سے رجوع کرنا چاہیے ، جس پر ایڈیشنل سیشن جج رائے محمدنواز مارتھ نے فریقین کے وکلا ء کو مزید دلائل کے لئے طلب کر لیاہے ۔یہ درخواست رانا عبدالحمید ایڈووکیٹ نے دائر کررکھی ہے۔ایس ایچ او تھانہ پرانی انارکلی کی جانب سے سرکاری وکیل نے جواب داخل کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے خلاف مقدمہ درج کرنا تھانہ پرانی انارکلی کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا ۔

مزید : علاقائی


loading...