امریکی شہر سیاٹل کے سٹور میں فائرنگ، 4خواتین سمیت 5افراد ہلاک

امریکی شہر سیاٹل کے سٹور میں فائرنگ، 4خواتین سمیت 5افراد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اظہر زمان، بیوروچیف) امریکہ کے مغربی ساحل پر واقع سیاٹل کے علاقے میں فائرنگ کے تازہ واقعے میں پانچ افراد ہلاک ہوگئے جن میں چار خواتین شامل ہیں۔ یہ کارروائی ایک اکیلے نوجوان کی ہے جو کیمرے ریکارڈنگ میں ہسپانوی نظر آنا ہے جس نے مصروف مال کے ایک سٹور میں جمعہ کی رات داخل ہونے کے بعد فائر کھول دیا اور فرار ہوگیا۔ ایف بی آئی نے اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بظاہر یہ دہشت گردی کا واقعہ نہیں ہے لیکن گولی چلانے والے کا مقصد معلوم نہیں ہوسکا۔ سیاٹل شہر سے تقریباً 65 میل دور برلنگٹن کے ٹاؤن میں یہ واقعہ پیش آیا۔ ملزم نے فرار ہونے سے پہلے گن وہیں پھینک دی جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے کر اس کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس نے سٹور کے کیمرے سے ریکارڈ ہونے والی ملزم کی تصویر نشر کرتے ہوئے شہریوں سے اس کو پکڑنے میں مدد دینے کی اپیل کی ہے۔ تصویر میں وہ 20 سے 30 سال تک کی عمر کا ہسپانوی نوجوان لگتا ہے جس کے بال کالے ہیں اور اس نے کالا ہی لباس پہن رکھا تھا۔
سیاٹل

مزید :

علاقائی -