کشمیر میں بھارتی فوج شکست تسلیم کر چکی، مودی انڈیا کیلئے گوربا چوف ثابت ہو گا: حافظ سعید

کشمیر میں بھارتی فوج شکست تسلیم کر چکی، مودی انڈیا کیلئے گوربا چوف ثابت ہو ...

لاہور (خبر نگا رخصوصی) جماعت الدعوۃ پاکستان کے امیر پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کشمیر میں اپنی شکست تسلیم کر چکی ہے،نریندر مودی انڈیا کیلئے گوربا چوف ثابت ہوں گے ،بھارتی فوج کشمیری سنگ بازوں سے نہیں لڑ سکتی وہ پاکستان کے جیالوں سے کیسے لڑے گی؟کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اس پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر پالیسی بنائی جائے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد سعید نے کہا کہ پاکستا ن نے امریکی دوستی میں بہت بھگت لیا اوربھارت امریکہ کے ساتھ دوستی کر کے پھنس چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بحر ہند میں اپنے اڈے مضبوط رکھنے کیلئے امریکا کو بھارت کی ضرورت ہے جبکہ کشمیریوں پر مظالم کے حوالے سے بھی بھارت کو امریکی سپورٹ حاصل ہے۔وزیر اعظم کے جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد پاکستا ن کشمیرپالیسی میں اصلاحات کرے اور دنیا کے سامنے مسئلہ کشمیر اجاگر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو تسلیم نہیں کیا۔اقوام متحدہ کی قراردادیں کشمیریوں کو حق خود ارایت دیتی ہیں لیکن بھارت ہٹ دھرمی دکھا رہا ہے مگراب سب آپشن ختم ہو چکے لہٰذابھارت کو کشمیر میں ظلم بند کرنا ہو گا۔

حافظ سعید

مزید : علاقائی


loading...