پاکستان کا ورلڈ کپ کوالیفائینگ راؤنڈ کھیلنا شرمناک: عبدالرؤف

پاکستان کا ورلڈ کپ کوالیفائینگ راؤنڈ کھیلنا شرمناک: عبدالرؤف

لاہور( سپورٹس رپورٹر)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور فاسٹ باؤلر عبدالرؤف نے کہا ہے کہ پانچ سال کے دوران ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کی سلیکشن میں مسائل کے باعث ٹیم کی کارکردگی پر فرق پڑا، ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑ اتویہ پاکستان کرکٹ کیلئے شرمناک دن ہوگا۔لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو نیچے لانے میں بورڈ کا بھی کافی عمل دخل ہے۔۔گذشتہ پانچ سال میں سلیکشن کمیٹی نے جو فیصلہ کیئے وہ آج سامنے آرہے ہیں۔عبدالرؤف نے کہا کہ نئے ٹیلنٹ کو موقع نہ دینے اور پرفارم نہ کرنے والے کھلاڑیوں کو مسلسل مواقع دینے کے باعث پاکستان کرکٹ آئی سی سی رینکنگ میں نیچے آتی گئی۔پاکستان جیسے بڑے کرکٹنگ ملک کا ورلڈ کپ کوالیفائینگ راؤنڈ کھیلنا شرمناک بات ہوگی۔۔سابق فاست باؤلر نے کہا کہ پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز،نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف اچھی سیریز کھیل لے تو کوالیفائینگ راؤنڈ نہ کھیلنے کے ساتھ ساتھ ٹیم کی رینکنگ بھی بہتر ہوجائے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...