حاجی نواب فٹبال ٹورنامنٹ،ڈڈھارہ الیون نے ینگ سٹار مانیار کلب 4-1 گول سے ہرا دیا

حاجی نواب فٹبال ٹورنامنٹ،ڈڈھارہ الیون نے ینگ سٹار مانیار کلب 4-1 گول سے ہرا ...

اسلام آباد(این این آئی) حاجی نواب فٹ بال ٹورنامنٹ کے پہلے پری کوارٹر فائنل میچ میں ڈڈھارہ الیون نے ینگ سٹار مانیار کلب 4-1 گول سے ہرا دیا، سوات میں کھیلے گئے میچ وقفے تک دونوں ٹیمیں 1-1 گول سے برابر تھیں دوسرے ہاف میں ڈڈھارہ الیون نے تین گول کرکے مقابلہ 4-1 گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے اعجاز، قیوم، رائیس اور عثمان نے ایک، ایک گو ل کیا جبکہ ینگ سٹار کلب کی طر ف سے واحد گول ضیاء نے کیا، ٹورنامنٹ رکن تحصیل کونسل اور مانیار فٹ بال کلب کے سیکرٹری حاجی نواب خان کے نام پر منعقد کیا گیا ہے،(آج) اتوار کو شام چار بجے شموزو الیون اور فائینل ٹیچ مانیار کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...