7 ویں کیلگین سینئر اینڈ جونیئرتھرو بال ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

7 ویں کیلگین سینئر اینڈ جونیئرتھرو بال ٹورنامنٹ کل شروع ہوگا

اسلام آباد(اے پی پی) سندھ تھرو بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 7 ویں کیلگین سینئر اینڈ جونیئرتھرو بال ٹورنامنٹ (کل)پیر سے کراچی میں شروع ہوگا۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں مختلف ٹیمیں شرکت کریں گی اور ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سردار محمد بخش خان صوبائی وزیر سپورٹس ہونگے جو کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کریں گے، ٹورنامنٹ 30 ستمبر تک جاری رہے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...