اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائلز شروع ہوگئے

اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائلز شروع ہوگئے

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائلز مہران فٹ بال گراؤنڈ ، کراچی کمپنی میں شروع ہوگئے، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ ٹرائلز کے پہلے روز50 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی اور تین روزہ ٹرائلز کے بعد 30 کھلاڑیوں کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر تربیتی کیمپ کے لئے کیا جائے گا۔

، منتخب یکم اکتوبر سے پشاور میں کھیلے جانے والی آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...