قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کی سلیکشن،ٹرائلزکل شروع ہونگے

قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کی سلیکشن،ٹرائلزکل شروع ہونگے

راولپنڈی(اے پی پی) پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قومی ڈس ایبلڈکرکٹ ٹیم کے چناؤ کے سلسلہ میں دو روزہ ٹرائلز(کل)پیر سے 10بجے صبح سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونگے۔ منتخب ٹیم آئندہ ماہ اکتوبر میں یواے ای میں کھیلے جانے والے فائیو نیشن ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی چمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ دو روزہ ٹرائلز کیلئے صبیح اظہر کی سربراہی میں 4رکنی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جبکہ ممبران میں جاوید اشرف، اسلم بڑیچ اورجمیل کامران شامل ہیں، جن کھلاڑیوں میں کو ٹرائلز کے لئے موعو کیا گیا ہے ان میں (اوپننگ بیٹسمین) مطلوب قریشی، عارف رچرڈ،ماجد حسین، عادل عباسی، واجد عالم، اشفاق شاکر، محمد شہباز، حسنین عالم، (مڈل آرڈر بیٹسمین ) دانش احمد،سیف اﷲ،وحید خان،(وکٹ کیپر)ناصر محمود، حیات خان،(آل راؤنڈر) جہانزیب ٹوانہ، راؤ جاوید ، زبیر سلیم، ریحان غنی، عبداﷲ اعجاز ، نہار عالم،(فاسٹ بولر) محمد حارث، محمد عبداﷲ، شیر علی، (اسپنر)، فیاض احمد، گوہر علی، محمد کلام، نعمان شبیر،عمیز الرحمن اور واقف شاہ شامل ہیں۔ چیئرمین سلیکشن کمیٹی صبیح اظہر کے مطابق ان کھلاڑیوں کا انتخاب قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپئن شپ اور دیگر ٹورنامنٹس کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے پر کیا گیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی


loading...